نگراں وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفرنےکہاہےکہ نگراں حکومت نےشفاف الیکشن کے حوالےسےاپنی ذمے داری پوری کردی ہے۔نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔

نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفرنےایک تقریب میں شرکت کےبعدمیڈیاسےگفتگو میں کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم پر بات ہو رہی ہےجس کاجواب الیکشن کمیشن کودیناہےجبکہ آر ٹی ایس کے فیل ہونے پر ایک کمیشن کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے رزلٹ سسٹم پر بھی اعتراض اٹھ رہے ہیںتاہم الیکشن کمیشن حقائق سامنے لائے۔

علی ظفرنےکہاکہ ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں اعتراضات اٹھاتی ہیںجنہیں اعتراض ہےوہ قانونی راستہ اختیار کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY