شمالی اور جنوبی کوریا نے اگلے ماہ پیونگ یانگ میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ پیر کے روز جنوبی کوریا کی وزارت انضمام کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں کوریائی ریاستوں کے سربراہان نے اگلے ماہ پیونگ یانگ میں آپس میں ایک نئی ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پیر ہی کے روز دونوں کوریائی ریاستوں کے درمیان ایک سرحدی علاقے میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوئے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اپریل میں بھی آپس میں ایک ملاقات کی تھی اور اتفاق کیا تھا کہ وہ موسم خزاں میں دوبارہ ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY