ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے مطابق چین کے ساتھ سابقہ ملکی حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔

اپنے پہلے دورہ چین سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ بات چیت میں 93 سالہ وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم بیجنگ حکومت کے ساتھ فقط ایسے معاہدے کیے جائیں گے، جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے۔ چین انفراسٹرکچر کے شعبے میں ملائیشیا میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY