شیڈول جاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل کو ہوگا

0
837

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ووٹنگ 16 اپریل کو ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY