دنیا بھر سے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد

0
135

دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی گئی ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں پاکستان اور امریکا کے70سال سے تعلقات بہت اہم قراردئیےگئے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایران ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے کام کرےگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نےخط میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ترک پاکستان برادرانہ تعلقات بلندیوں کی نئی سطح پرپہنچیں گے، خط میں انہوں نے ترکی کے معاشی بحران میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ اداکیا۔

جرمن چانسلراانجیلامرکل نےبھی عمران خان کووزیراعظم بننےپرمبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ جرمنی اورپاکستان کےدوستانہ تعلقات مستقبل میں مزیدگہرےہوں گےاورعلاقائی استحکام کےلیےعمران خان پڑوسیوں سےتعلقات بہترکریں گے۔

جرمن چانسلر نے، پاکستان کی معیشت،انسداددہشتگردی،جمہوریت کےلیےحمایت جاری رکھنتےکا عزم بھی ظاہرکیا۔

متحدہ عرب امارات صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان ، دبئی کے شیخ محمدبن راشد المکتوم اورابوظبی کےولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان نے بھی نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکبادپیش کی اور ان ے لئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY