امریکی محکمہ خا رجہ میں اس سال دعوت افطار نہیں ہوگی

0
217

امریکی محکمہ خارجہ کے دو اعلیٰ عہدے داروں کے مطابق اس سال روایت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں افطار ڈنر نہیں ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دو امریکی عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میں اس سال رمضان پر دعوت افطار نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 20 سال سے قائم روایت توڑنے پر کمر بستہ ہیں۔
امریکی عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ محکمہ خارجہ کے ریلیجن آفس نے تقریب کے لیے اجازت مانگی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے دعوت افطار تقریب کی درخواست مسترد کردی ہے

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اس سال افطار دعوت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر پر مسلم دعوت کے اہتمام کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY