جام کمال نےوزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لی

0
83

بلوچستان عوامی پارٹی کےصدر اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدوار جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی، جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی، اراکین اسمبلی، نگراں وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر نے کے بعد ابھر کر سامنے آئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY