وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی میں ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالا میں گزارا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے ہفتہ 18اگست کو حلف اٹھایا ہے۔
وزیر اعظم کی 16وزراء اور 5مشیروں پر مبنی 21 رکنی کابینہ نے بھی آج ایوان صدر میں حلف اٹھالیا ہے جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
گزشتہ روز نو منتخب وزیر اعظم عمران خان قوم سے اپنا پہلا خطاب بھی کر چکے ہیں۔












