ترک فوج کے 73 پائلٹوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

0
314

ترکی میں فتح اللہ گولن کی تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے ترک فوج کے 73 پائلٹوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترک فوج کے مشتبہ پائلٹوں میں سے 71 لیفٹیننٹ ہیں جن پر فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام ہے۔

ترک صوبائی سیکیورٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ فوجی افسران کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
دری اثناء صوبہ برسا میں اسمارٹ فون کی بائی لاک نامی ایپلی کیشن استعمال کرنے والے 26 پولیس افسران کو عدالت میں پیش کیا گیا، اسمارٹ فون کی یہ ایپلی کیشن 15 جولائی کی ہلاکت خیز ناکام فوجی بغاوت سے پہلے استعمال ہوئی تھی۔

مزید برآں استنبول کی مقامی پولیس کے 4 چیفس کو بھی فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY