سعودی ولی عہد نے منیٰ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کی مختلف جیلنجز کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان کی نئی حکو مت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے منیٰ میں آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف چیلنجز کو شکست دینے کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔













