اپوزیشن کی صدارتی انتخابات کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں تیز ہوگئیں،شہباز شریف کی زیر صدارت حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس کل مری میں ہوگی۔

ذرائع کےمطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن ، متحدہ مجلس عمل ،عوامی نیشنل پارٹی ،پختونخوا میپ اور دیگر پارٹی رہنما شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے معاملے پر دیگر جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی ۔

شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے ایسا مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے کہ ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY