امیر محمد خان جوگیزئی,گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی

0
711

بلوچستان کے نامزد گورنرڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، نیب کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد حلف اٹھاؤں گا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عہدے کے لئے نامزد کیا، ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
گورنر بلوچستان کی نامزدگی کا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں ہوا۔ بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور ہیلپ بلوچستان ادارے کے پریزیڈنٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چاروں صوبوں میں گورنرز کی نامزدگی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں شاہ فرمان، سندھ میں عمران اسماعیل جبکہ پنجاب میں چودھری سرور اور بلوچستان میں ڈاکٹر امیر جوگیزئی گورنر ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان و سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے تعیناتیاں کی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY