جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، ایف آئی اے نے عدالت سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ حسین لوائی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری، فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے۔ وکیل شاہد حامد ایڈووکیٹ نے کہا عبد الغنی مجید کی زندگی کو خطرہ ہے، عبد الغنی مجید کو وکیل سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے شاہد حامد کے ملنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وکیل سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں، علاج کرایا جائے۔













