سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے

0
62

جنگ 65کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے، آج فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں انتقال کر گئے،بہادر سپاہی مقبول حسین کو1965 کی جنگ میں بھارت نےجنگی قیدی بنایا تھا،40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے،2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY