پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنےکےلئے پنجاب پولیس ایکشن میں آئی ،،خیبر پختونخوا سےآنےوالی ٹریفک کو کنٹینرز لگا کر پنجاب میں داخلےسےروک دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنےکےلئے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کردیاگیا ہے ،گوجرانوالہ اور بھکر کے قریب قومی شاہراہ وں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں ۔

پشاوراسلام آباد موٹروے پرپنجاب کی حدود میں کنٹینرزلگاکر سڑک بند کردی گئی ہے۔اٹک خیرآباد پل پر ایک جانب سے سڑک بند ہے اور دوسری جانب سے یک طرفہ آمد و رفت کی وجہ سے ٹریفک جام ہے۔

ٹریفک کوپنجاب کےعلاقےبرہان کےقریب بھی روکاگیاہے،پنجاب سےخیبرپختونخوا جانےوالے راستے کھلے ہیں۔

گوجرانوالہ میں بھی مختلف مقامات پر کنٹینر پہنچ گئے ہیں ۔پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیاگیا ہے ۔

جنوبی پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے قافلوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظربھکر کے قریب قومی شاہراہ پر بھی کینٹر ز پہنچا دیئے گئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY