سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی

0
932

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا، روٹس بند کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا ہے، روٹس بند کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY