لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو دی جانے والی سزاؤں کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل 3 رکنی فل بینچ نے لائرز فاؤنڈیشن فارجسٹس اور دیگر کی جانب سے دائر متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت نیب کے وکیل نے کہا کہ ان سزاؤں کی قانونی حیثیت موجود ہے جبکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد اس کی قانونی حیثیت برقرار ہے اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی اس بات کی تائید کی۔
اس کے علاوہ نیب اور وفاقی حکومت کے وکلاء کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزار براہ راست متاثرہ فریق نہیں ہیں۔













