برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت لندن کی ایک عدالت نے ایک شخص کو تیس برس کی سزائے قید سنا دی ہے۔
اکیس سالہ برطانوی شہری نعیم ذکریا رحمان نے انتہا پسند گروہ داعش کی بیعت کر رکھی تھی اور اس نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں واقع ملکی وزیر اعظم کے دفتر کو بم حملے کا نشانہ بناتے ہوئے ٹریزا مے پر حملہ کرے گا۔
رحمان کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔












