ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی شہر پورٹ لینڈ میں سالانہ بین الاقوامی کیٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے، 3 روز تک جاری رہنے والے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے سینکڑوں بلیاں اپنے مالکان کیساتھ شریک ہیں۔
کیٹ شو کیلئے رجسٹر کی جانے والی بلیوں کوعمر اور نسل کے حساب سے کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیاہے جن کی جانچ پرکھ کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ بلیوں کے ماہرافراد بطور ججز موجود ہیں۔
مقامی ایکسپو سینٹر میں منعقدہونے والے اس شو میں شامل بلیوں کوانکے نسل،نشوونما،منفرد عادات،رویے اور ذہانت کی بنیاد پر جانچا جارہا ہے جسکے لیے بلیوں کے ماہرین انکا جسمانی چیک اپ بھی کررہے ہیں۔
بلیوں کے دلداہ،بلیاں پالنے والے افراد،ٹی وی کیمروں اور ججز کی نگرانی میں ہونے والے اس کیٹ شو میں ہر نسل کی سب سے بہترین کردار اور نشوونما والی بلی کو مختلف کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا جائے گا۔













