عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہترثابت ہوں گے

0
71

پنجاب کے وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان پھر جارہانہ موڈ میں نظر آئے اور کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہترثابت ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساری عمر دوسروں کے پیسوں پر عیش کرتے رہے ہیں، ان کے صدر بننے سے دنیا میں پاکستان کا بھلا کیا امیج سامنے آئے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عارف علوی اچھے صدر ہوں گے، عمران خان کی چوائس اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کبھی اپنے پلے سے خرچ نہیں کیا اور چلے ہیں صدر بننے ۔۔! ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کے صدر بننے کی بات پر ہی مٹی ڈال دیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY