اسپین نے سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بموں کی فراہمی روک دی ہے۔ ہسپانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ فراہمی اس خطرے کی وجہ سے روکی گئی ہے کہ یہ بم یمنی تنازعے میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
سعودی عرب اور اسپین نے 2015ء میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت سعودی عرب کو 400 لیزر گائیڈڈ ميزائل فراہم کیے جانے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز ان بموں کی خرید کے لیے سعودی عرب کی طرف سے ادا کیے گئے 9.2 ملین یورو واپس کرنے کو تیار ہیں۔












