پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اورابھرتے ہوئے اسٹاراوپنگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ نہیں ہوتا کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کا تو الگ ہی دباؤ ہوتا ہے۔

لاہور میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت ورلڈ کلاس سائیڈ ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گاتاہم میچ میں بھارت کے بولرز پر بھی بہت دباؤ ہوگا۔

محمد حفیظ سے متعلق سوال کے جواب میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ محمدحفیظ کے ٹیم میں نہ ہونے پر تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہےاور میں تبصرے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کر سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایونٹ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY