وزیر اعظم , پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا

0
64

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں،اگرکرکٹ نہ کھیلتا توآج میں ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔

جی ایچ کیومیں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، اس وقت ایک ادارہ جوکام کررہا ہے وہ ہماری فوج ہےکیونکہ فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا، ہماری خارجہ پالیسی بھی قوم کی بہتری کے لیے ہوگی لیکن ہمیں اپنےادارےمضبوط کرنے ہیں،سیاسی مداخلت سےادارےتباہ ہوجاتے ہیں۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جواسلام کے نام پربنا ہے، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہےاور میں دوتین ہفتےمختلف محکموں سےبریفنگ لیتارہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانہ بھی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY