امریکی وزیر دفاع جیمز امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کابل میں اعلیٰ افغان قیادت کے ساتھ ملاقات میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وہ صبح اچانک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے تھے۔ سن دو ہزار سترہ میں وزیر دفاع بننے کے بعد وہ چوتھی مرتبہ اس شورش زدہ ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو کمان کے کمانڈر اسکاٹ مِلر سے بھی ملیں گے۔ وہ ایک ایسے وقت میں اس شورش زدہ ملک کا دورہ کر رہے ہیں، جب طالبان اور دیگر انتہا پسند عناصر اپنے حملوں میں تیزی لا چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY