جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ زوما کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اپنی پارٹی اے این سی کے کئی حلقے بھی ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

جمعرات کے دن پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو تاہم 214 اراکین نے مسترد کر دیا۔

اس تحریک کے حق میں صرف 124 ارکان نے ووٹ دیا۔ زوما کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY