یورپی کمیشن گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو انتہائی کم کرنا چاہتا ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ 2030 ء تک نئی گاڑیوں سے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو تیس فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یورپی کمیشن یہ بھی چاہتا ہے کہ اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ برقی اور توانائی کے دیگر متبادل ذرائع سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔ کار ساز صنعت نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر تیکنیک میں تبدیلی کے لیے وقت بہت کم ہے۔

یورپی کمیشن کے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے یورپی یونین اور اٹھائیس رکن ریاستوں سے منظوری لازمی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY