نعیم رشید , بعد از مرگ نشان شجاعت

0
797

نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینےوالے پاکستانی نعیم رشید کو بعد از مرگ نشان شجاعت سے نواز دیا گیا، یہ ایوارڈ کرائسٹ چرچ میں منعقدہ تقریب کے دوران ان کی بیوہ امبرین رشید کو دیا گیا۔

میدان شجاعت میں بےمثل کردار پر پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ نعیم رشید کو بعد ازمرگ دینے کی تقریب کرائسٹ چرچ میں ہوئی جس میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز نعیم رشید کی بیوہ امبرین رشید نے وصول کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی 2مساجد میں 15 مارچ کو سفید فام دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ کرکے51 نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا۔

اس موقع پر نعیم رشید النور مسجد میں نمازادا کرنے آ ئے تھے اور انہوں نے دہشتگرد کوروکنےکی کوشش کی تھی جس پر سفیدفام دہشت گرد نے انہیں بھی فائرنگ کا نشانہ بنا یا تھا۔

نعیم رشید کونشان شجاعت دینے کی تقریب میں شریک نیوزی لینڈ کی سینئروزیرمیگھن کراؤن نے نعیم رشیدکی بہادری کوسلام پیش کیا۔

تقریب سےخطاب میں ہائی کمشنر نے کہا کہ نعیم رشید جیسے بہادر شخص نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہےاور پوری کمیونٹی کو ان پرفخررہےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY