خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131 میں ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ،انہوں نے اپنے کاغذت نامزدگی اپنے نمائندے کے ذریعے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔

عام انتخابات2018میں خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اس حلقے سے عمران خان کے مقابلے معمولی فرق سے شکست کھا گئے تھے خواجہ سعید رفیق اور عمران کے ووٹوں میں600ووٹوں کا فرق تھا۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عمران خان کے ہاتھوں قومی اسمبلی کی نشست تو کھو بیٹھے تھے تاہم انہیں صوبائی نشست پر کامیابی حاصل ہو ئی تھی ،اس وقت وہ پنجاب کی صوبائی نشست جیت کر ممبر صوبائی اسمبلی ہیں تاہم مسلم لیگ ن نے انہیں قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے اور ان کا ٹاکرا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY