امریکا کی سرینا ولیمز یو ایس اوپن کی ٹرافی جیتنے سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں، وہ آج رات ایک بجے جاپان کی اوساکا کے خلاف ٹرافی کی جنگ لڑیں گی، کامیابی کی صورت میں سرینا ولیمز 24 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیں گی۔

یو ایس اوپن کے ویمن فائنل کیلئے امریکا کی سرینا ولیمز نے بڑے ریکارڈ پر نظریں جما لیں، سابق ورلڈ نمبر ون ایونٹ کی ٹرافی جیتنے سے صرف ایک مزید کامیابی کی دوری پر ہیں، میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں انہیں جاپان کی نومی اوساکا کا چیلنج درپیش ہو گا، اہم ترین میچ میں فتح کے بعد امریکی سٹار 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر لیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY