بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اسلامی ترقیاتی بینک سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھائیں۔ حسینہ واجد نے آج بروز اتوار ڈھاکا میں اسلامی ترقیاتی بینک کے علاقائی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی حکومت نے ملکی ماحولیات، مقامی آبادی اور وسائل پر منفی اثرات کے باوجود انسانی بنیادوں پر روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کو پناہ دی ہے۔ میانمار میں ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمان گزشتہ برس ملک سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY