سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم جاری کرتے ہو ئے جوڈیشل ٹریبونل بھی بنانے کا حکم دیا ہےجبکہ ختم کئے جانے والے 65 مقدمات دوبارہ کھولنے کا بھی حکم جاری کیا۔

سانحہ12مئی کے حوالے سے در خواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہو ئی ،جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،دوران سماعت دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان مقدمات کی مانیٹرنگ کےلئے جج مقرر کرنے کی سفارش کی جبکہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

SHARE

LEAVE A REPLY