بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جولائی میں 21 کشمیریوں کو شہید اور 310 افراد کو زخمی کیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھی قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں، اس دوران 4 نوجوانوں اور ایک خاتون سمیت 21 افراد کو شہید کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں 310 کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔

قابض انتظامیہ نے گزشتہ ماہ محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا اور حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY