آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔
ابوظہبی میں ٹی 20ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نمیبیا کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے 96رنز بنائے گئے اور آل ٹیم آؤٹ ہوگئی،کریگ ولیمز29اور کپتان جیرہارڈ ایراسموس20سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے سب سے زیادہ3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لاہیروکمارا اور وانیندو ہاسارانگا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
97رنز کا ہد ف سری لنکا کی جانب سے 3وکٹوں کے نقصان پر 13اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا گیا۔بھانوکا راجاپاکسا 42اوراویشکا فرنینڈو30رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
…………………….
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوران پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیو گینی کو 17 رنز سے شکست دیدی۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے ، برینگٹن نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کراس 45 سکور بنا سکے۔ موریا نے 4 جبکہ سوپر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں پاپوانیو گینی کی ٹیم 148 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، وانووا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ڈیووے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔












