روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کے رکن اینتون موروزوف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد ہی دور مار میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے۔ روسی رکن پارلیمنٹ اُس تین رکنی پارلیمانی وفد میں شامل تھے، جس نے دو سے چھ اکتوبر تک شمالی کوریائی دارالحکومت پیونگ یانگ کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا نے اُن کے وفد پر واضح کیا کہ نیا میزائل امریکا کے مغربی ساحل تک ہدف کا نشانہ لے سکتا ہے۔ موروزوف نے دورہ مکمل کرنے کے بعد ملکی دارالحکومت پہنچ کر یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریائی حکومت جارحانہ رویے کی حامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY