روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی شہر وِلادی ووسٹوک میں منعقد ہونے والے اکنامک فورم میں اپنے چینی ہم منصب شی جِن پِنگ سے ملاقات کے بعد پوٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ فریقین نے باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پوٹن کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹ میں خطرات موجود ہیں، اس فیصلے سے ’بینکوں کی ان خدمات کو استحکام حاصل ہو گا‘ جو درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے فراہم کی جاتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY