ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات

0
1069

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات پر ایم ڈی اے کے مزید افسران کی گرفتاریوں کے لئے نیب نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

میٹرو بس ملتان میں کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر موجود چیف انجینئر سمیت 6 ملزمان نے نیب کے سامنے اہم انکشافات کئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے کیس میں ملوث ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے ملوث افسران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY