کولمبیا میں آفت: ہلاکتیں دو سو تک پہنچ گئیں

0
865

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں شدید بارشوں سے تین دریاؤں میں شدید طغیانی کے سبب کیچڑ کے ریلے کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق کولمبین ریڈ کراس نے کی ہے۔ کیچڑ کے ساتھ بہنے والا سیلابی ریلا نصف شب کے قریب ایکواڈور کی سرحد پر واقع شہر ماکوا میں داخل ہوا جب لوگ سوئے ہوئے تھے۔

اِس شہر کی گلیاں اور سڑکیں کیچڑ کے ساتھ بہنے والے دوسرے ملبے سے بھری ہوئی ہیں۔ حکام نے زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد بتائی ہے۔

شدید زخمی افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دوسرے شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کولمبیا کے صوبے پوتومایو میں اس آفت سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ماکوا اسی صوبے کا ایک شہر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY