عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس میں محمد الحالبُوسی کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔ الحالبُوسی کا تعلق ایران نواز انتخابی اتحاد سے ہے۔ وہ سنی اکثریتی صوبے انبار کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔
اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ اب حکومت سازی کا ہو گا۔ عراقی دستور کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر کا سنی العقیدہ ہونا لازمی ہے جبکہ وزیراعظم اکثریتی آبادی شیعہ سے منتخب کیا جاتا ہے۔ صدر کا تعلق کرد کمیونٹی سے ہوتا ہے۔












