برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپنی جماعت میں بریگزٹ کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والوں کو خبردار کیا ہے۔ مے کے مطابق ان کے تجویز کردہ معاہدے کا کوئی اور متبادل نہیں ہے۔
ان کے بقول اس صورتحال میں دوسرا راستہ یہی ہو سکتا ہے کہ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے۔ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے موضوع پر مذاکرات میں تعطّل کی وجہ سے برطانوی وزیر اعظم دباؤ کا شکار ہیں۔
ساتھ ہی مے پر ان کی بریگزٹ حکمت عملی کی وجہ سے ان کی جماعت بھی تنقید کر رہی ہے۔ مے یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی زون قائم کرنا چاہتی ہیں۔












