شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے اور کلثوم نواز کی عیادت کی۔
اس موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران طے پایا کہ شریف فیملی متحد ہو کر سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔
ملاقات میں نواز شریف نے مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو مل کر کام کرنے اور آپسی رابطے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔













