وزیراعلیٰ سندھ نے سماء ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے اور کارکن کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی کو فون کرکے فوری رپورٹ طلب کرلی، کہتے ہیں تیمور کی شہادت کا حساب لیا جائے گا، انصاف بھی ہوگا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر سماء کی ڈی ایس این جی وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور شہید ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کرکے واقعے سے متعلق معلومات لیں جبکہ فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کرلی، پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایات کردیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کا حساب اور انصاف ہوگا، پولیس وین پر بھی کریکر سے حملہ کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی سماء پر حملے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گ

SHARE

LEAVE A REPLY