لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائے گی۔
دورانِ سماعت ایف آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔












