بھارتی سپریم کورٹ آج اہم فیصلہ سنا ئے گی کہ نماز کہیں بھی پڑھی جا سکتی ہے یا اسلام میں نماز کے لئے مسجد لازمی جز ہے

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا 2 اکتوبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں اور اس سے پہلے وہ بھارتی شہر ایودھیا کی بابری مسجد سے متعلق معاملہ پر اہم فیصلہ سنائیں گے۔

بابری مسجد معاملہ پرچیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مسلم فریق کی جانب سے اٹھائے گئے اس مسئلہ پر فیصلہ سنائے گا ۔اس معاملے پر دیپک مشرا کی بینچ نے 20 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

1994 میں بھارتی عدالت نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ مسجد میں نماز پڑھنا اسلام کا لازمی جز نہیں ہے ۔ایسے میں مسلمانوں کے شدید ردّعمل پر اس فیصلہ کے آئینی بنچ کے ذریعہ دوبارہ غور کئے جانے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ۔

واضح رہے، بابری مسجد کارام مندر تنازعہ برسوں سےزیرالتواہے۔ تنازعہ والی زمین پر مالکانہ حق کس کا ہے، اس پر ابھی سماعت کی جانی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY