مصری علاقے سینائی میں ہوئے ایک حملے کی ذمہ داری انتہا پسند گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔ بدھ کو ایک چیک پوائنٹ پر کیے گئے اس حملے کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار مارے گئے۔

العریش میں یہ کارروائی اس وقت کی گئی، جب لوگ نماز عید ادا کرنے کے لیے ایک مسجد جا رہے تھے۔ جہادی تنظیم سے وابستگی رکھنے والی نیوز ایجنسی عماق نے رپورٹ کیا ہے کہ حملہ داعش کے جہادیوں نے کیا تاہم آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY