محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کو ایک بار پھر طلب کرلیا ۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو 3 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل مصطفیٰ کمال کو 26 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، ان کے خلاف واٹر بورڈ کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس ہے۔
اس سے پہلے 26ستمبر کو محکمہ اینٹی کرپشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کو چائنا کٹنگ کرکے قومی خزانے کو 4ارب 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمے میں طلب کیا تھا ۔











