حکومت ریڈیو کی بہتری کیلئے فوری طور پر ایک ٹاسک فورس قائم کرے

0
2689

ریڈیو ملازمین نے انفرادی اور تنظیمی سطح پر حکومت اور دوسری سیاسی جماعتوں کے ارکان سے ملاقاتوں کی ملک گیر مہم شروع کردی ۔

اس سلسلے میں صوبائی اور وفاقی دارلحکومتوں میں ریڈیو ملازمین کے نمائندہ وفود نے ارکان اسمبلی کو ادارے کی موجودہ صورتحال اور اس کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کی حقیقت سے آگاہ کیاگیا ۔

حکومتی زعما اور راھنماوں نے ریڈیو ملازمین کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس معاملے کو پارٹی سطح پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب ریڈیو پاکستان کے حوالے سے پورے ملک میں چھڑی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی اکثریت کاخیال ہے کہ حکومت اگر واقعی ریڈیو کی حالت بہتر بنانا چاھتی ہے تو پھر فوری طور پر ایک ٹاسک فورس قائم کرئے جس کی تجاویز کی روشنی میں ریڈیو پاکستان کو ایک فعال اور مزید موثر ادارہ بنایا جاسکتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY