افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج

0
562

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ رات پاکستانی فورسز پر ہونیوالے حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے افغانستان کی سرزمین استعمال کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ نصب کرنیوالے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور حملہ کیا دہشت گردوں کے حملے میں تین فوجی شہید اور سات زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی کی نتیجے میں متعدد دہشت گرد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان نے افغانستان سے اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY