معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے، ٹرمپ کی دھمکی پر حماس کا ردعمل

0
1009

یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے پر امریکی صدر کی دھمکی پر حماس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے۔

حماس رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے معاہدے کا احترام ہی یرغمالیوں کو واپس لانے کا واحد راستہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ دھمکیوں کی زبان کی کوئی اہمیت نہیں، یہ صرف مسائل اُلجھا دے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے گزشتہ روز یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے یرغمالیوں کی رہائی روکنے پر معاہدہ ختم کر کے اسرائیلی حملے شروع ہونے کی دھمکی دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY