سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے ڈی جی نیب لاہور کو عدالتی کارروائی سے آگاہ کیاجس پر سلیم شہزاد نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کو کیس کی بہتر انداز میں تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ سوالات پہلے فراہم کیے جائیں موقع پر سوالات نہ دیئے جائیں ۔












