پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں خوف ہے جلد الیکشن نہیں کروائے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

لاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امید ختم ہوگئی ہے، ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ لوگوں میں امید ختم ہورہی ہے اور جب امید ختم ہوجائے تو قوم پھٹ پڑتی ہے، اس ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا، ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو ملک کی فکر ہے یا نہیں ہے، ہمارا ملک دلدل میں پھنستا جارہا ہے، جتنی جلدی الیکشن کروائیں گے اتنی جلدی ملک کو اس دلدل سے نکلنے کا موقع ملے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہماری دو صوبوں میں حکومت ہے، 66 فیصد حصے میں حکومت ہے، جو حکومت گرائی گئی اس کے دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نے گرایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY